شملہ، 10 اکتوبر :) آل ہماچل مسلم آرگنائزیشن ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں واقع سنجولی مسجد کی تین غیر قانونی منزلوں کو گرانے کے میونسپل کارپوریشن کمشنر کورٹ کے حکم کو چیلنج کرے گی۔ آل ہماچل مسلم آرگنائزیشن نے کہا کہ ان احکامات کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ تنظیم کے قائدین نے اس سلسلے میں بدھ کو بلو گنج مسجد میں میٹنگ کی۔ اس کے ساتھ ہی مسجد کمیٹی نے ایک بار پھر کمشنر کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے سے انکار کر دیا۔ تنظیم کے ریاستی ترجمان نزاکت علی ہاشمی نے کہا کہ یہ معاملہ مختلف تنظیموں کے دباؤ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ دباؤ میں آکر سنجولی مسجد کی کمیٹی نے خود میونسپل کارپوریشن کو غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے درخواست دی۔ اس درخواست کی بنیاد پر کمشنر نے اپنا فیصلہ سنایا۔ ترجمان ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ حقائق سے بالاتر ہے۔ مسجد وقف بورڈ کی زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔ یہ گزشتہ 125 برسوں کے ریونیو ریکارڈ میں بھی موجود ہے۔ یہاں نماز پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد کمیٹی نے مسجد کی منزلیں بڑھانے کے لیے وقف بورڈ سے این او سی لیا تھا۔ اب دو پارٹیوں کی لڑائی کو اس معاملے سے جوڑ دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ مسجد غیر قانونی نہیں ہے۔ اس کے نقشے کے لیے درخواست دی تھی۔ میونسپل کارپوریشن نے اسے کئی برسوں سے زیر التواء رکھا۔ مسٹر ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لیے درخواست دی ہے وہ ایسا کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے بھی اس معاملے میں اپنا فیصلہ یہ جانے بغیر دیا کہ فریق کون ہے اور اس کا مالک کون ہے۔ اب اس فیصلہ کی کاپی کا انتظار ہے۔ اس کے بعد تنظیم اس معاملہ کو سپریم کورٹ تک لڑے گی۔ تنظیم کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے سنجولی مسجد کمیٹی کے چیئرمین محمد لطیف نے کہا کہ کمشنر کورٹ کا فیصلہ قابل قبول ہے۔ غیر قانونی منزل گرانے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لیے کارپوریشن کو ہی درخواست دی گئی۔ کمیٹی اس کے لیے مجاز ہے۔ اس بارے میں وقف بورڈ کو بھی مطلع کیا گیا تھا۔ تنظیم کے اس اجلاس سے ہمارا کچھ لینا دینا ہے۔
Source: uni news
گنا بورویل حادثہ: 10 سالہ معصوم کو 16 گھنٹے بعد گڑھے سے نکالا گیا، علاج کے دوران موت
وزیراعظم نے ہندستانی سنیما کو عالمی سطح پر شناخت دلانے والے ان ستاروں کو یاد کیا
منموہن سنگھ کی استھیاں جمنا میں وسرجت
منموہن سنگھ کی سمادھی ضرور بنے گی… مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری
حکومت کے رویہ سے ناراض کسانوں نے کیا 30 دسمبر کو 'پنجاب بند' کا اعلان
کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم
منموہن سنگھ کی استھیاں جمنا میں وسرجت
کیرالہ منی پاکستان ہے، نتیش رانے کے بیان پر ہنگامہ
مسلمان کاشی، متھرا پر دعویٰ چھوڑ دیں، مسجد کے نیچے شیولنگ کی تلاش بند کر دیں گے: وی ایچ پی
سپریا شرینیٹ نے دلجیت دوسانجھ کی تعریف کی۔ کنسرٹ کو سابق وزیر اعظم کے نام وقف کرنے کی تعریف کی
کسانوں کا 'پنجاب بند' آج، 108 ٹرینیں منسوخ، دودھ-سبزیوں کی سپلائی پر بھی پڑا اثر
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
بہار میں ڈبل انجن کی حکومت طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر مسلسل ظلم کر رہی ہے:پرینکا گاندھی
پرشانت کشور کے خلاف پٹنہ میں درج کیا گیا مقدمہ، بی پی ایس سی امیدواروں کو اکسانے اور سڑک پر ہنگامہ کرنے کا الزام