افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں منگل کو خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کو سکیورٹی فورسز نے سخت کارروائی کرتے ہوئے منتشر کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق درجنوں مظاہرین، جن میں لڑکیاں بھی شامل تھیں، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’احتجاج اس وقت شروع ہوا جب طالبان کے ’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘ ادارے کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان خواتین کو حراست میں لینے کی کوشش کی جو لازمی لباس کے ضوابط کی مخالفت کر رہی تھیں۔‘ بعض مقامی افراد کے مطابق ’کارروائی کے دوران کچھ ایسی خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی مقررہ حجاب کے اصولوں پر عمل کر رہی تھیں، جن میں چہرہ اور جسم مکمل طور پر ڈھانپنا شامل ہے۔‘ ہرات پولیس کے ترجمان سید مسعود حسینی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نیوز کو بتایا کہ ’جبرائیل علاقے میں ہونے والا یہ اجتماع ’عوامی نظم و نسق میں خلل‘ اور ’حجاب کے خلاف احتجاج‘ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کا سبب بنا۔‘ ان کے مطابق ’سکیورٹی فورسز نے صورت حال کو قابو میں کرنے کے لیے کارروائی کی۔‘ احتجاج کے دوران منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں مسلح اہلکاروں کو مظاہرین کو منتشر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کچھ مناظر میں مکمل نقاب پوش خواتین بھی احتجاج میں شریک نظر آئیں۔ ایک ویڈیو میں گولیوں کی آوازوں کے ساتھ لوگوں کو جان بچا کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) نے بھی مغربی افغانستان میں خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور طالبان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہری آزادیوں اور قانون کے سامنے برابری کے اصولوں کا احترام کریں۔ سنہ 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت نے خواتین اور لڑکیوں پر کئی سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں تعلیم، روزگار اور کھیلوں تک رسائی پر پابندیاں شامل ہیں۔ ان اقدامات پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔ دوسری جانب طالبان کا مؤقف ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کا احترام اسلامی شریعت کے مطابق کرتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع