International

افغانستان میں ’پیکی بلائنڈرز‘ جیسا فیشن اپنانے پر 4 نوجوان گرفتار

افغانستان میں ’پیکی بلائنڈرز‘ جیسا فیشن اپنانے پر 4 نوجوان گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان نے ’پیکی بلائنڈرز‘ کا فیشن کرنے پر تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی ٹی وی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس کیوں پہنا؟ افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان حکام نے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق یہ گرفتاریاں ہرات شہر کے جبرایل ٹاؤن شپ میں کی گئیں، طالبان نے ان نوجوانوں پر ’غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے افغان سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر گردش کر رہی تھیں، جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے شیلبی خاندان کے کرداروں سے ملتے جلتے لباس میں دکھائی دے رہے تھے۔ نوجوانوں نے ایک انٹریو میں بتایا تھا کہ وہ اس فیشن کو شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور انھیں مقامی لوگوں کی طرف سے مثبت ردعمل ملا ہے، تاہم طالبان نے اس طرز کے لباس کو ’اسلامی اقدار اور افغان ثقافت کے منافی‘ قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments