بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے سید مشتاق علی ٹرافی کے میچ میں 12 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔ جمخانہ گراؤنڈ میں اوپنر بیٹر بنگال کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے 2023 ایڈیشن میں اروناچل پردیش کے خلاف ریلوے کی نمائندگی کرتے ہوئے آشوتوش شرما نے 11 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ ابھیشک شرما نے 52 گیندوں پر 16 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے۔ پنجاب نے 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے جو سید مشتاق علی ٹرافی کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل ہے اس سے قبل دسمبر 2024 میں اندور میں بڑودا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے تھے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست