بالی ووڈ اداکار عمران خان اور جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ لیکھا واشنگٹن کے درمیان کچھ عرصے سے رومانوی ملاقاتیں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 43 سالہ عمران خان جو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے ہیں، انکی پہلے اونتیکا ملک سے شادی ہوئی تھی، تاہم بعد میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد عمران نے لیکھا کے ساتھ تعلق قائم کیا۔ جب سے ان کے تعلقات منظر عام پر آئے ہیں، 42 سالہ لیکھا واشنگٹن کو سوشل میڈیا پر تنقید اور اسکروٹنی کا سامنا ہے اور اکثر لوگ انہیں ’گھر توڑنے والی‘ جیسے الفاظ سے پکار رہے ہیں۔ حال ہی میں چنئی سے تعلق رکھنے والی لیکھا نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے انھیں جج کرنے اور ان پر منفی تبصرے کرنے پر کھل کر بات کی۔ لیکھا نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کے بارے میں ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ایک دہائی جنوبی ہند میں بطور اداکارہ کام کیا جبکہ اگلے دس سال فن تخلیق کرنے میں صرف کیے۔ اس دوران مجھے کچھ مشکل اور منفی میڈیا کوریج کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میں نے کافی عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن اب میں آہستہ آہستہ اپنی آواز بلند کر رہی ہوں، اپنا دفاع اور اپنے احساسات کا اظہار کرنے کا ایک طویل سفر رہا ہے۔ انھوں نے کہا شاید کہیں کوئی ایسا شخص ہو جو میری طرح ہو اور یہ دیکھ سکے کہ آزادی کا احساس حاصل کرنا ممکن ہے، حتیٰ کہ ایسی ثقافت میں بھی جو اکثر آپ کو ایک خاص انداز میں برتاؤ کرنے اور آپ کی پرواز کو محدود کرنے کا کہتی ہے۔ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہ بعض اوقات بہت قابو رکھنے والا اور پابندیاں لگانے والا ہو سکتا ہے، لیکن ہمیں اس کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے۔ عمران کے ساتھ اپنے تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا لوگ اکثر کسی کی زندگی کی مکمل حقیقت جانے بغیر دوسروں پر رائے قائم کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میری عمر 16 سال تھی، مجھے طرح طرح کے ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے، چاہے چنئی میں میرے بچپن کے دن ہوں یا بعد کے برس ہوں، لوگ مجھے بدکردار اور گھر توڑنے والی جیسے القابات سے نوازتے جو کہ اکثر خواتین کو نیچا دکھانے اور قابو میں رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جو لوگ ایسے القابات استعمال کرتے ہیں، وہ حقیقت سے واقف نہیں ہوتے۔ کسی اور کے تعلقات کی پیچیدگیوں کو واقعی کون سمجھ سکتا ہے؟ پھر لوگ کس بنیاد پر فیصلہ سناتے ہیں؟ یاد رہے کہ عمران خان اور انکی سابق اہلیہ بچپن کے ساتھی تھے۔ دونوں نے 19 سال کی عمر میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور بعد ازاں 2011 میں شادی کی۔ 2014 میں ان کے ہاں بیٹی عمارہ ملک خان کی پیدائش ہوئی۔ تاہم تقریباً آٹھ سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2019 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ جس کے بعد عمران نے 2020 میں لیکھا کے ساتھ تعلق قائم کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود