کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار یہ عجیب وغریب واقعہ ہوا جس کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ کرکٹ میں میچ کا منسوخ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ زیادہ تر میچز موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار پچ کے خطرناک ہونے یا پھر حالات خراب ہونے کے باعث بھی میچز منسوخ کرنے پڑ جاتے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز جس وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا، اس کو سن پر شائقین کرکٹ حیران رہ جائیں گے۔ یہ میچ آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی خواتین کی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جا رہا تھا اور ایک اننگ مکمل بھی ہو چکی تھی۔ اننگز کے وقفے کے دوران معمول کے مطابق پچ پر رولر چلایا جا رہا تھا کہ اچانک پریکٹس ٹیم کی گیند رولر کے نیچے چلی گئی جس کی وجہ سے پچ میں گیند کے سائز کے برابر سوراخ ہو گیا اور گیند بھی پچ کے اندر دھنس گئی۔ مذکورہ صورتحال کے بعد امپائرز نے پچ کا معائنہ کیا اور میچ کو اگلی اننگ کے لیے خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ منسوخ کرنے کی یہ عجیب وغریب وجہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار وقوع پذیر ہوئی۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ اس میچ کی منسوخی سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ یہ اس سیزن میں منسوخ ہونے والا ان کا تیسرا میچ ہے۔ انہیں فائنل میں رسائی کے لیے سڈنی سکسرز کے خلاف شیڈول اپنا آخری میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ دوسری جانب ہوبارٹ ہریکینز پہلے ہی اپنے 9 میں سے سات میچز جیت کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
Source: scoial media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی