لاہور: پی سی بی کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے ماضی میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو ٹی 20 سے ڈراپ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔ عاقب جاوید نے حالیہ انٹرویو میں دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے دورے کے بعد بابر اعظم کو ٹی 20 سے باہر کیے سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ بابر اعظم کو دورہ جنوبی افریقا سے 2024 میں باہر کیا گیا اور اس کی وجہ اسٹرائیک ریٹ بتائی گئی جسے جدید دور کے معیارات سے کم سمجھا جاتا تھا۔ تاہم 31 سالہ کھلاڑی نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ہی محدود اوورز کے فارمیٹ میں واپسی کی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جب آپ کسی بڑے عہدے پر کام کررہے ہو تو تنقید اس کے ساتھ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کھلاڑیوں سے کہتا ہوں کہ ان کی تعریف یا تنقید ان کی اپنی کارکردگی پر منحصر ہے، اگر آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو کوئی آپ پر تنقید نہیں کرے گا اگر خراب کارکردگی ہوگی تو لوگ تنقید کریں گے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ بابر کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ سب کا تھا یہ میرے اکیلے کا فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ چونکہ بابر کو ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو کہا گیا میرا اس کے ساتھ ذاتی مسئلہ ہے لیکن اگر ایسا ہے تو کیا میں بابر کے ساتھ صرف ایک فارمیٹ میں ذاتی ہوں؟‘۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس سینٹر نے کہا کہ کسی کو منتخب کرنے یا ڈراپ کرنے والا میں کون ہوتا ہوں یہ اجتماعی فیصلے ہیں جو پوری سلیکشن کمیٹی نے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سطح پر نہیں جہاں ذاتی بنیادوں پر کسی کھلاڑی کی حمایت یا اس کے خلاف جاسکوں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست