ٹویٹر کے خودکار اکاؤنٹ کی نشاندہی کرنا ہو گا آسان

واشنگٹن، 18 دسمبر (اسپوتنک) سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر نے 2021 میں ایک نئے فنکشن کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارف کسی شخص یا خودکاراکاؤنٹ میں فرق کرسکیں گے۔ ٹویٹر نے یہ جمعرات کواپنے بلاگ پر ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق اب یوزروں کے لئے کسی شخص کی طرف سے چلائے جانے والے یا خودکار اکاؤنٹ کے درمیان فرق کرنا آسان ہوجائے گا۔
دراصل ٹویٹر پر خودکار پوسٹنگ اکاؤنٹ کو باٹس کہتے ہیں ، جس کا استعمال ہنگامی اور مفید اطلاعات کے لئے کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس کا استعمال بعض اوقات غلط معلومات اور غلط پروپیگنڈا کرنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔
ٹویٹر نے کہا کہ اگلے سال 2021 میں وہ ان لوگوں کے اکاؤنٹس کی حفاظت کا بھی آپشن دے گا جن کی موت ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔