اجتماعی عصمت دری کے دو نابالغ ملزمان کے خلاف کیس درج

رتاپ گڑھ، 18 دسمبر  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے معاملے میں جمعرات کی تاخیر شام دو نابالغ لڑکوں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ وقوعہ تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کا ہے ،جہاں ایک 14سالہ لڑکی منگل و بدھ کی شب اپنے کمرے میں سو رہی تھی کہ پڑوس کا شنی سروج (15) و شیوم سروج (16) اس کے کمرے میں گھس گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ شور غل مچانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔وہی پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ کو طبی معائنہ کے لیئے ضلع زنانہ اسپتال بھیج دیا ۔
وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔