اے پی کے اونگول میں قتل کی واردات۔دل دہلادینے والا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

حیدرآباد17دسمبر اے پی کے ضلع پرکاشم کے اونگول میں چند دن قبل پیش آئی کھلے عام سڑک پر دن دہاڑے قتل کی واردات کا دل دہلادینے والا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے۔اونگول کے گاندھی پارک کے قریب جوزف نامی شخص نے تھامس کا قتل کردیاتھا۔اس قتل کے سی سی ٹی وی فوٹیجس سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے ہیں۔جوزف کی بیوی اورتھامس اونگول میں ایک شاپنگ مال میں کام کرتے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق 25سالہ تھامس ایک شاپنگ مال میں سیلز مین کے طور پر کام کرتا تھا۔وہ منگل کو کام پر جارہا تھا کہ گاندھی پارک کے روبرو واقع اس شوروم کے قریب اس پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیاگیا۔حملہ آورکی شناخت جوزف کے طورپر کی گئی۔تھامس کے ناجائز تعلقات جوزف کی بیوی سے ہوگئے تھے اور وہ اس سلسلہ میں دیئے گئے انتباہ کو بھی نظر انداز کررہا تھا۔قتل کی اس واردات کا منظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیاتھا۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔