داماد نے ساس اور سسر کا جائیداد کیلئے کردیا قتل

 حیدرآباد16دسمبرجائیداد کیلئے داماد نے ساس اور سسر کا قتل کردیا۔یہ دل دہلا دینے والی واردات اے پی کے ضلع کرشنا کے جگیاپیٹ میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق این بابو راو بنڈی پالیم علاقہ میں ولیج والنٹر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا،اس کے سسر 65سالہ مُتیا اور 60سالہ سُگنماں اسی گاوں میں رہتے تھے۔بابو راو کے اکثر جھگڑے جائیداد کے معاملہ میں اس کے ساس اورسسر سے ہوتے تھے۔اسی طرح کے جھگڑے کے بعد کل شب اس نے چاقو سے ان دونوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کو قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔بابو راو فرار ہے جس کو پکڑنے کیلئے پولیس کوششیں کررہی ہے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔