مودی حکومت مظاہرین کی آواز دباتی ہے: راہل

  نئی دہلی ، 15 دسمبر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج حکومت پرکسان تحریک کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اپنے سرمایہ دار دوستوں کے مفادات کو اہمیت دیتی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے مفادات کے لئے سماج کا جو بھی طبقہ مخالفت کرتا ہے ، سرکار ان کے خدشات دور کرنے کے بجائے انہیں غدار ، نکسلی یا خالصتانی کہہ کر ان کی آواز دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ مسٹرگاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلباء ملک دشمن ہیں ۔ اپنے مسائل کے سلسلے میں فکرمند شہری نکسل ہیں ۔ مہاجر مزدور کووڈ وبا پھیلانے  والے ہیں ۔ جنسی زیادتی سے متاثرکچھ بھی نہیں ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان خالصتانی ہیں اور سرمایہ دار سب سے اچھے دوست ہیں‘‘ ۔ (یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔