کووند نے پارلیمنٹ حملہ کے شہدا کو کیا یاد

نئی دہلی ، 13 دسمبر  صدر رام ناتھ کووند نے 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں شہید بہادر سپوتوں کو یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پارلیمنٹ حملے کی برسی کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا ’’قوم ان بہادر بیٹوں کو یاد کر رہی ہے جنہوں نے 2001 میں اسی دن پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’جمہوریت کی مندر کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو یاد کرتے ہوئے دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزائم کو مضبوط کرتا ہے‘‘۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔