شادی کیلئے رقم کا انتظام نہ ہونے پر ماں، ہونے والی دلہن اوربہن کی خودکشی

حیدرآباد10دسمبر:شادی کے لئے رقم کا انتظام نہ ہونے پر ماں کے ساتھ ساتھ ہونے والی دلہن اور اس کی بہن نے خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ گوونداماں،رادھیکا اوراور رمیا کے طور پر ان کی شناخت کی گئی ہے۔گووند اماں کا شوہر جی پرکاش محبوب آباد میں سونے کے زیورات کی پالش کا کام کرتا ہے۔اس کی بیٹی کی آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی تاہم معاشی مسائل کی وجہ سے اس کا خاندان شادی کے لئے رقم کا انتظام نہیں کرپایا جس پرمایوسی کے عالم میں اس کی بیوی اور دو بیٹیوں نے سونے کے زیورات کی پالش کے لئے استعمال ہونے والے کمیکل کو پی کر خودکشی کرلی۔جب پرکاش گھر پہنچا تو اس نے دستک دی تاہم اس پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔اس نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دروازے کو کھولا جس پر ان تینوں کی لاشیں پائی گئیں۔پولیس نے ان لاشوں کو پنچ نامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں غم کا ماحول دیکھاگیا۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔