صحافی کو مبینہ طورپر دھمکانے پر ٹی آرایس رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج

 حیدرآباد9دسمبر تلنگانہ کی سنگاریڈی پولیس نے اراضی پر غیر مجاز قبضہ کو بے نقاب کرنے والے صحافی کو مبینہ طورپر دھمکانے پر رکن اسمبلی جی مہی پال ریڈی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 109, 448, 504, 506کے ساتھ ساتھ ایس سی،ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کی دفعہ 3(2)کے تحت امین پور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیاگیا۔ایک مقامی اخبار میں کام کرنے والے صحافی سنتوش نے رکن اسمبلی کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔اس نے اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کی سرگرمیوں کی سلسلہ وار اسٹوریز شائع کی تھی۔یہ آرٹیکلس سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر گشت کررہے تھے جس سے تنازعہ ہوگیا۔مہی پال ریڈی نے اپنے دفتر میں سنتوش کو طلب کیا اور جب وہ دفتر نہیں آیا تو انہوں نے فون کرتے ہوئے ان کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے صحافی سے بدکلامی بھی کی۔یہ آڈیو ریکارڈنگ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئیں۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔