تھانے میں جسم فروشی کے الزام میں دو خواتین گرفتار

 تھانے، 9 دسمبر  مہاراشٹرا پولس نے جسم فروشی کے معاملے میں دو خواتین کو گرفتار کرکے چار دیگر افراد کو ان کے چنگل سے آزادکرایا۔ میرا-بھیاندر کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولس امیت کلے نے بدھ کے روز بتایا کہ کچھ خواتین کا کمیشن لے کر جسم فروشی کے لئے لڑکیاں فراہم کرنے کی اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر پولس نے منگل کے روز جال بچھا کر اتم دھاوی ڈونگر علاقے میں کچھ مکانات پر چھاپے مارے اور دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی کے دوران چار خواتین کو بھی جسم فروشی ریکیٹ کے  چنگل سے بچایا گیا ہے۔ گرفتار خواتین کی شناخت گوریگاؤں کی رہنے والی پنکی دوبے (29) اور ارپیتا گوشل (31) کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔(یو این آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔