دہلی پولیس کی خواتین اہلکار کھادی سلک ساڑھی پہنیں گی

نئی دہلی، 09 دسمبر  دہلی پولیس نے اپنی خواتین پولس اہلکاروں کی ڈریس کے لئے کھادی اور گرام ادھیوگ آیوگ کو 836 کھادی سلک ساڑیاں فراہم کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ مرکزی وزارت مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے بدھ کو یہاں بتایا ہے کہ کھادی آیوگ کو مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے کھادی مصنوعات اور لباس سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مسلسل آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔ دہلی پولیس نےاپنی فرنٹ ڈیسک کی خواتین اہلکاروں کے لئے کھادی آیوگ سے 836 سلک ساڑیاں فراہم کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ ان کی کل لاگت 25 لاکھ روپے ہوگی اور انہیں اگلے دو مہینوں میں سپلائی کرنی ہوگی۔ کھادی آیوگ کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ نے بتایا ہے کہ دہلی پولیس کو دی جانے والی ساڑیاں اعلی معیار کی تسر اور کٹیا ریشم میں گلابی رنگ کی ہوں گی۔ ان ساڑیوں کو مغربی بنگال کے کاریگر تیار کریں گے۔ اس سے قبل کمیشن نے انڈین ریلوے ، وزارت صحت ، محکمہ ڈاک ، ائر انڈیا اور دیگر ایجنسیوں کو مصنوعات فراہم کرنے کے معاہدے کرچکا ہے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔