گیا میں بندھن بینک کے کلیکشن ایجنٹ سے ایک لاکھ کی لوٹ

 گیا 9 دسمبر  بہار میں گیا شہر کے سول لائن تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے بدھ کو بندھن بینک کے کلیکشن ایجنٹ کو گولی مار کر ایک لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بایاکہ نادر گنج محلہ میں ایک بائک پر سوار دو بدمعاشوںنے بندھن بینک کے کلیکشن ایجنٹ پون سنگھ کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اس کے پاس سے قریب ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پون سنگھ نوادہ ضلع کے ہسوا کا رہنے والا بتایا جاتاہے ۔ وہ گیا کے مان پور میں رہ کر بندھن بینک میں کلیکشن کاکام کر تا تھا ۔ دریں اثناءپولیس سپرنٹنڈنٹ ( نگر ) راکیش کمار نے بتایاکہ بائک سوار دو بدمعاشوں نے کلیکشن ایجنٹ کو گولی مار کر زخمی کردیا ہے ۔ لوٹ کی رقم کا پولیس اندازہ لگارہی ہے ۔ زخمی کلیکشن ایجنٹ کو انو گرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ واقعہ میں شامل بدمعاشوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ مختلف جگہوں پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیاجارہاہے ۔( یواین آئی )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔