دونوں اوپنر صفر ، پجارا نصف سنچری ، رہانے ناٹ آؤٹ سنچری بنائی

سڈنی ، 06 دسمبر (یواین آئی) اوپنروں پرتھوی شا اور شبھمن گل کے صفر پر آؤٹ ہوجانے کے بعد چتیشور پجارا (54) کے نصف سنچری اورہندوستانی نائب کپتان اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ 108) کی شاندار اننگ سے ہندوستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن اتوار کو 90 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 237 رن کا اسکور بنالیا ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اس کی ابتدا خراب رہی اور دونوں اوپنروں پرتھوی اور شبھمن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز پجارا اور رہانے نے شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کی اننگ کوسنبھالا۔
دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 76 رنوں کی شراکت داری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔