دھرم پال گلاٹی کے انتقال پر کووند نے اپنے گہرے رنج وغم کا کیااظہار

نئی دہلی، 03 دسمبر : صدررام ناتھ کووند نے ایم ڈی ایچ کے چیئرمین دھرم پال گلاٹی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے مسٹر کووند نے جمعرات کو ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ’’پدم بھوشن کے اعزاز سے سرفرازمہاشائے دی ہٹی ( ایم ڈی ایچ) کے چیئرمین دھرم پال گلاٹی کے انتقال سے انہیں دلی تکلیف ہوئی۔ وہ ہندوستانی صنعتی دنیا کے ایک معروف شخص تھے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’سماجی خدمات کے لئے کئے گئے ان کے کام بھی قابل تعریف ہیں۔ ان کے اہل خانہ اور شائقین سے میری تعزیت۔‘‘(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔