کوشامبی میں خوفناک سڑک حادثہ،8 افراد ہلاک، 2کی حالت تشویشناک

کوشامبی،2 دسمبر اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے شیتلادھام کڑا علاقے میں بدھ کے روز علی الصبح ایک  خوفناک سڑک حادثے میں ایک اسکارپیو کار میں سوار چھ خواتین سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ دیوی گنج چوراہے پر اس وقت پیش آیا جب سڑک پر کھڑی اسکورپیو کار کو ریت سے سے لدے ایک تیزرفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔  ٹکر اتنی شدید تھی  کہ کار الٹ گئی اور بری طرح  تباہ  ہوگئی اور اس میں سوار لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جائے حادثہ  تک پہنچنے سے قبل ہی کار میں سوار 6 خواتین اور ایک بچے نے دم توڑ دیا  جبکہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں باہر نکالاگیا ، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس نے بھی دم توڑدیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی  ہے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔