سندھو اور ٹیکری سرحد ٹریفک کےلئے اب بھی بند

 زراعت سے متعلق تین نئے قانونوں کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی کو ہریانہ سے جوڑنے والی سندھو اور ٹیکری سرحد فی الحال بند رہیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے منگل کی صبح اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرکے گاڑی ڈرائیوروں سے پریشانی سے بچنے کےلئے ان سرحدوں تک آنے والے راستوں کے بجائے دوسرے راستے اپنانے کی صلاح دی ہے۔ ٹریفک پولیس نے دہلی اور ہریانہ کے ان سبھی داخل ہونے والے راستوں کے سلسلے میں بھی معلومات دی ہے جو ٹریفک کےلئے کھلے رہیں گے۔ ان میں بڈوسرائے اور جھاٹیکرا پر صرف دوپہیا گاڑیوں کی آمدو رفت کی اجازت دی گئی ہے۔ پولیس کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جھرودا ،دھنسا ،دورالا،کاپس ہیڑا،رجوری شاہراہ نمبر 8 بجواسن / بجگھیڑٓ،پالم وہار اور ڈونڈا ہیڑا سرحد پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرے کہا،’’سندھو سرحد اب بھی ٹریفک کےلئے دونوں طرف سے بند ہے۔ برائے مہربانی متبادل راستے چنیں۔ٹریفک کو مکربا چوک اور جی ٹی کرنال روڈ کی طرف سے منتقل کیا گیا ہے۔ٹریفک بہت زیادہ ہے۔برائے مہربانی سگنیچر برج سے روہنی اور روہنی سے سگنیچر برج تک بیرونی رنگ روڈ، جی تی کرنال روڈ،این ایچ 44 اور سندھو سرحد تک جانے سے بچیں۔‘‘ ٹریفک پولسی نے ایک دیگر ٹویٹ  میں کہا،’’ٹیکری بارڈر کسی بھی طرح کے ٹریفک کےلئے بند ہے۔ہریانہ جانے اور ہریانہ سے آنے کےلئے جھروڈا ،دھنسا ،دورلا،جھٹکیرا،بڈو سرائے،کاپس ہیڑا ،راجوری این ایچ -8 ،بجواسن / باجگیرا،پالم وہار اور ڈونڈگیکا کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ زراعت سے متعلق نئے قانونوں کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے سندھو اور ٹیکری بارڈر پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔