سلمان کو ملی حاضری معافی  فلم اداکار سلمان خان کو مشہور ہرن شکار معاملے میں آج عدالت نے حاضری معافی دے دی۔

اس معاملے میں سلمان خان کو منگل کو عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کی طرف سے عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ضلع اور سیشن جج کی عدالت میں حاضری معافی پیش کی گئی ہے۔اس پر عدالت نے حاضری معافی منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت آئندہ 16 جنوری کو طے کردی ہے۔
واضح رہے کہ جودھپور میں کالا ہرن شکار معاملے میں سال 2018 میں سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔اس معاملے میں دوسرے ملزم فلم اداکار سیف علی خان،اداکارہ نیلم ،تبو اور سونالی بیندرے کو مشتبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا تھا۔ سلمان کو تین دن بعد ضمانت  مل گئی تھی۔ حالانکہ سلمان خو آرمس ایکٹ کے معاملے میں بری کردیا گیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے اسے چیلنج کیا ہوا ہے۔ سلمان خان نے بھی پانچ سال کی سزا کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ ان دونوں معاملوں کی سماعت میں سلمان کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔