وژن 2026 نے معاشی بیداری مہم شروع کی ؛ ٹاٹاانسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس سے کیا معاہدہ

کمزور طبقات کی مالی دشواریوں کو دورکرنا ہماری ترجیح / زاہد حسین

نئی دہلی : ( پریس ریلیز (کسی بھی سماجی گروپ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اس کا معاشی استحکام مرکزی کردار ادا کرتا ہے ۔ پائیدار ترقی کا سفر تعلیم گاہ سے ہوکر گزرتا ہے اوراچھی معیاری تعلیم پرخرچ کرنا لازمی ہے ۔ ہیومن ویلفیرفاونڈیشن نے اسی کے پیش نظر سماج کو معاشی سرگرمیوں سے جوڑنے کا بیڑا اٹھایاہے ۔ وژن 2026 کے روزگار فراہمی شعبے ، ڈپارٹمینٹ آف اکنومنک امپاورمنٹ  کی رپورٹ  حوصلہ افزا نتائج لے کر آئی ہے۔  اس شعبے کا کام نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دینا اورانہیں  روزگارمہیا کرانا ہے ۔

فاونڈیشن نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سا ئنس کے شعبے اسکول آف وکیشنل ایجوکیشن سے’ٹریننگ ہب پارٹنر’ کا معاہدہ کیا ہے ، اس کے  تحت  ڈائلاسس ٹیکنالوجی کی ٹریننگ  دی جائے گی  ۔

فاونڈیشن کو بہت کم عرصے میں کامیاب تجرہوئے ہیں اس شعبے نے ابتک 400 رکشا ، 600 سلائی مشین ،3 آٹاچکی ،30 دیگر چھوٹے کاروبار ،5 افراد کو ای رکشا دیکر ان کی زندگی کی مالی دشواریوں کو بڑی حد تک دور کرنے کا کام کیا ہے ۔

شعبے کے ذمہ دار زاہد حسین  بتاتے ہیں کہ کہ یہ بات درست ہے کہ معاشرہ بیدار نہیں ہے جس کی وجہ سے دشواری  پیش آتی ہے اسی لیے وژن 2026 کے روزگار فراہمی شعبے  نے معاشی بیداری مہم شروع کی ہے جس کےتحت نوجوانوں کو کمپیوٹر ، نرسنگ، انگلش اسپیکنگ ،ڈائلیسس ٹیکنیشین ، ڈجیٹل مارکیٹنگ ، کسٹمر کیر ایگزیکٹیو کی ٹرینگ دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ روزگار کے دیگر مواقع ہر بھی کام جاری ہے جیسے بکری فارمنگ ، مرغی فارم  فارمنگ  ،مچھردانی بنانا ، پروفیشنل ڈرائیور، ریگر جیسے درجنوں میدانوں کی نشان زد کیا گیا ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

معلوم ہوکہ فاونڈیشن نے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اچھی پیش رفت کی ہے خاندانی پیشوں کو مضبوط کرنے کے لیے 50 وکیشنل ٹریننگ سینٹرقائم کرنے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے ۔

جاری کردہ  میڈیا ڈپا رٹمنٹ  ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔