خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 726 نئے کیسزاور31 ہلاکتیں

اورنگ آباد، 6 اکتوبر :مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 31 مریضوں کی اس جان لیوا وبا سے موت ہوگئی۔
یہ اطلاع ہیلتھ افسران منگل کو دی۔
سبھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں 164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 10 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع عثمان آباد میں 58 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع ناندیڑ میں 131 نئے کیسز اورپانچ اموات ،ضلع لاتور میں 101 نئے کیسز اور چار اموات ، ضلع بیڈ میں 51 نئے کیسز اور تین اموات ، ضلع جالنہ میں 61 نئے کیسز اورایک موت ، ضلع پربھنی میں 39 نئے کیسز اور ایک موت اورضلع ہنگولی میں 21 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔