پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی،6 اکتوبر(یواین آئی) منگل کے روز مسلسل چوتھے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں یکم اور 2 اکتوبر کو کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت آج چودھویں روز بھی مستحکم رہی۔ گزشتہ ایک مہینے میں ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔
تیل کی سرخیل کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔ کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔