صدر ٹرمپ اسپتال سے فارغ

واشنگٹن،6 اکتوبر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تین دن بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور انہیں والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ وہ پیر کی شام ماسک پہنے ہوئے اسپتال سے باہر آئے۔
مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا’’میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے اپنی زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاؤس میں دوسروں میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، ان میں سے کچھ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے ان کے صدارتی انتخابات کی مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔