برازیل میں کوروناوائرس سے 1.46 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

برازیلیا،6 اکتوبر:  لاطینی امریکی ملک برازیل میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 1.46 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 323 متاثرین کی موت کے بعد اس ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،46،675 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران مزید 11،946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 49،27،235 ہوچکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کے معاملہ میں لاطینی امریکی ملک برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے کے لحاظ سے امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔