راجستھان میں بی جےپی کا ہلابول مظاہرہ

جےپور،05 اکتوبرراجستھان میں بڑھتے جرائم پر پابندی لگانے کےلئے ریاستی حکوت کی توجہ مبذول کرنے کےلئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) آج دارالحکومت جےپور سمیت سبھی ضلعوں میں ہلا بول مظاہرہ کررہی ہے۔
ریاستی صدر ستیش پنیا کی قیادت میں جےپور میں ریاستی بی جےپی ہیڈکوارٹر سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے سیول لائن پھاٹک تک پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران بی جےپی کارکنان کی بھیڑ کے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے اور پولیس کے ذریعہ انہیں روکنے کی کوشش کرنے پر دونوں کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ مسٹر پنیا کے علاوہ سابق وزیر ارون چترویدی اور کالی چرن صراف اور بی جےپی کے ریاستی چیف ترجمان رام لال شرما سمیت کئی رہنما مظاہرے میں موجود ہیں۔
مظاہرہ کرنے والے بی جے پی کے رہنما اور کارکنان جرم پر لگام لگاؤ ،سرکار نکمی ہے وغیرہ نعرے بازی کرکے مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس دوران مسٹر پنیا نے گرفتاری دی۔ اس کے بعد بی جےپی کارکنا پولیس کی گاڑی کے آگے آگئے اور کہنے لگے کہ ہم بھی مسٹر پنیا کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔
اس دوران سیکڑوں لوگوں کے جمع ہونے اور سماجی دوری نہ رکھنے کی وجہ سے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جاری گائڈ لائن کی دھجیاں بھی اڑتی نظر آئیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں پر بھی بی جےپی کی طرف سے ہلا بول مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔