ممتا، اسٹالن، وجین کو سبقت پر مبارکباد: کیجریوال

نئی دہلی، 02 مئی  دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، کیرالا کے وزیراعلیٰ پی وجین اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو اپنی اپنی ریاستوں میں شاندار جیت کی جانب بڑھنے پر اتوار کے روز مبارکباد دی۔
مسٹر کیجریوال نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا،’ممتا بنرجی دی دی کو شاندار جیت پر مبارکباد، کیا لڑائی ہے، مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد‘۔
انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا،’تملناڈو اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے لیے مسٹر اسٹالن کو بہت بہت مبارکباد۔ میں ان کے کامیاب مدت کار کی دعا کرتا ہوں اور تملناڈو کے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے میں ان کی کامیابی کی امید کرتا ہوں‘۔
ابھی تک کے اعداد و شمار کے مطابق بنگال میں ممتا کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے 201 سیٹوں پر سبقت قائم کر لی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 78 سیٹوں کے ساتھ کافی پیچھے ہے۔ اسی طرح تملناڈو میں اپوزیشن ڈی ایم کے نے 234 سیٹوں میں سے 118 پر سبقت حاصل کرکے بر سر اقتدار اے آئی اے ڈی ایم کے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے کیرالا کے وزیراعلیٰ پی وجین کو ارسال تہنیتی پیغام میں کہا کہ ریاست کے عوام نے مسٹر وجین پر بھروسہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے عوامی حمایت والی حکومت کو جاری رکھا۔
کیرالا میں مسٹر وجین کی قیادت والی ایل ڈی ایف، حکومت مخالف لہر کو پوری ناکام کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار اقتدار میں آنے میں کامیاب رہی جو ریاست میں چار دہائی پرانی انتخابی روایت کے خلاف ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 140 سیٹوں والے اسمبلی میں ایل ڈی ایف نے 90 پر

(یو این آئی)سبقت حاصل کر لی ہے۔