تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں بڑے آکیسجن پلانٹ لگائے جائیں گے: شیوراج

بھوپال، 28 اپریل  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آکسیجن کے بڑے پلانٹ لگائے جائیں گے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلی چوہان نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کی رفتار کم ہوئی ہے۔ ریاست اور ملک کے دوسرے علاقوں میں تجربے نے یہ سکھایا ہے کہ جہاں جہاں بھی پبلک کرفیو کی سختی سے پابندی عائد کی گئی وہاں انفیکشن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ عوامی نمائندے عوام کو اگلے 10 دنوں تک پبلک کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کی رہنمائی کریں۔
18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد اور فی دن ویکسینیشن ڈوز کی دستیابی کی بنیاد پر ویکسینیشن کے پروگرام تیار کئے جائیں۔45 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، ہیلتھ کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکہ لگانے کی رفتار کو کم نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے آئندہ بجٹ میں بڑی رقم کا التزام کیا جائے گا۔ ریاست میں آکسیجن کی دستیابی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آکسیجن کا مناسب استعمال ہو۔ موصول آکسیجن اور استعمال کی مقدار کا احتیاطی جائزہ لیا جانا چاہئے۔ ٹینکروں کی گنجائش اور ٹرانسپورٹ کی ٹائم کی بنیاد پر انتظامات کئے جائیں۔ ٹینکر میں آکسیجن بھرنے میں تاخیر نہیں ہو۔

(یواین آئی)