آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی زیر نگرانی رمضان المبارک میں مفت آن لائن ڈپریشن اور بیماریوں سے بچانے، امیونٹی بڑھانے، ایکٹیورکھنے اور پرفارمنس بہترین کردینے میں لاجواب ڈربک میڈیکو فٹنس ریاضتوں کی ٹریننگ شروع۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی زیر نگرانی رمضان المبارک میں مفت آن لائن ڈپریشن اور بیماریوں سے بچانے، امیونٹی بڑھانے، ایکٹیورکھنے اور پرفارمنس بہترین کردینے میں لاجواب ڈربک میڈیکو فٹنس ریاضتوں کی ٹریننگ شروع۔
جان ہے تو جہان ہے، آپ فٹ رہیں گے، تب ہی تو ہٹ رہے گا انڈیا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس آپ کی اور تمام اہل وطن کی تندرستی میں چار چاند لگانے کے لئے کمر بستہ ہے اور آج کے دور کی کامیاب میڈیکو-فٹنس ریاضتوں کے سیکھنے اور سکھانےکا ورلڈ کلاس اہتمام یونانی اطباء کے زیر سایہ کرتی رہتی ہے۔ یونانی طبی کانگریس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے اللہ کے کنبہ کی خدمت کے جزبہ سے ایک ایسے ہی پروگرام کا نئی دہلی میں افتتاح کیا تھا جس سے 451 لوگوں نے استفادہ کیا تھا. اسی سلسلہ کو لاک ڈاؤن میں آںلائں جاری رکھتے ہوئے تندرستی میں کنی گنا اضافہ کر دینے والی آج کے دور کی کامیاب میڈیکو-فٹنس ریاضتوں کو 20 منٹ روزانہ یونانی اطباء کے زیر سایہ گھر بیٹھے سیکھنے اور سکھانے کا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے رمضان المبارک کے موقع پر ایک بار پھر ورلڈ کلاس اہتمام کیا ہے۔

اس موقع پر تربیتی پروگرام کے کنونر ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے کہا کہ آئیے ہم مل جل کر کچھ ایسا کریں کہ ہم سب کی صحت مزید بہترین ہو جائے، احباب اور برادران وطن ہم پر فخر کریں اور ہم دنیا کو صحت کے تحفظ و فٹنس کے معاملہ میں یونانی ادویہ کے ساتھ میڈیکو-فٹنس ریاضتوں میں پوشیدہ اور پیوستہ مثالی راحتیں اور خوشیاں فراہم کرنے والوں میں سر فہرست رہ کر بارگاہ الہی میں سرخرو ہوں۔ کمزوریوں، بیماریوں، ذہی الجھنوں اور خوف کے سائے میں اپنے آپ کو لاچار سمجھ کر جی رہے لوگوں کو ،ان کے گھروں پر، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ اور اعلی قسم کی یہاں تک کہ قیمت کے اعتبار سے مفت کے برابر کم خرچ اور کم لاگت میں گھر پر ہی کر لی جانے والی ریاضتوں کی جدید ٹیکنیک سے آگاہی دینے والی یہ دنیا کی ایسی بے مثال اور لاجواب ریاضتیں ہیں جو کہ امیونٹی بڈھاتی ہیں، ڈپریشن سے بچاتی ہیں، ذہنی اور جسمانی خوابیدہ صلاحیتوں کو جگا کر مشق کرنے والوں کوپہلے سے زیادہ ایکٹیو اور پرفورمینس کے اعتبار سے مزید لاجواب کرعمدہ فٹنس کا جشن منانے لائق بنا دیتی ہیں۔
اس موقع پر حکیم عطاءالرحمن اجملی منیجر اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی نے اپیل جاری کی اور کہا کہ ضرورت مند لوگوں کو 20 منٹ کے اس مفت ورزشی پروگرام سے جوڑ کر آج کے دور کی ان کامیاب ورزشوں کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے مشہور و معروف کامیاب ماہرین کی زیر نگرانی سکھوا کر نفع اٹھائیں ۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے بتایا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ماہرین پچھلے 45 سال سے ان ورزشوں کے میدان میں کام کر رہے ہیں، یہاں تک کہ 35 سال پہلے حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے تعاون سے یورپ کے طب کے ماہرین پروفیسروں کو ان ورزشوں کی ماہیت کے ساتھ اٹلی میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پیش کر چکے ہیں، اس موضوع کے سرکاری کتابوں کے مصنف ہیں، بحیثیت ٹریننگ کمشنر، کے۔وی،ایس، بھارت سرکار کے پچاس ہزار اساتذہ اور پینتیس لاکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دے چکے ہیں، پھر بھی ان ورزشوں کے ماہرین کو دین و دنیا کی عالمی پیمانے پر خدمت خلق کرنے کے لئے، آپ کی، آپ کے وسائل کے ساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہے، آگے بڑھ کر دل و جان سے ہاتھ ملائیں، صواب دارین اور دین و دنیا کے نفع کے لئے اپنا قیمتی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کو پیش کریں۔