ہریانہ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت : کھٹر

چندی گڑھ ، 15 اپریل  ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ملک اور ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سے ہمیں سخت احتیاط برتنی ہوگی۔ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بند ہو گئی تھیں ، جنہیں پٹری پر لانے کے لئے تقریباچھ مہینے لگ گئے۔ اس لئے ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہے کہ ریاست میں معاشی سلسلہ بھی جاری ر ہے اور کسی کی جان بھی نہ جائے ۔
وزیراعلیٰ آج یہاں ریاست میں کووڈ کیسز اور ٹیکہ کاری کے جائزہ کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلی دوشینت چوٹالہ بھی موجود تھے ، لیکن وزیر صحت اور وزیر داخلہ انل وج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ کون سی چیر ضروری ہے اور کس چیز کو ٹالا جاسکتا ہے۔ اس بار کورونا کا پھیلاؤ تعلیمی اداروں سے شروع ہوا ہے ، اس لئے وہاں زیادہ محتاط رہنے اور عوامی تقریبات وغیرہ میں بھیڑ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

( یواین آئی )