مورینا میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اوربچوں کا قتل کرکے خودکشی کی

مورینا، یکم اپریل  مدھیہ پردیش کے شہرمورینا کے سداما نگر میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور دوبچوں کادھاردار اسلحہ سے قتل کرکے خود بھی پھندالگاکر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار پانڈے نے آج بتایا کہ سداما نگر کے باشندے ستیہ دیو شرما (45) نے کل شب اپنی اہلیہ اوشا (42) بیٹا اشونی (12) اور بیٹی موہنی (10)کاتیزدھاراسلحہ سے قتل کرنے کے بعد خود بھی پھندالگاکر خودکشی کرلی۔ آج صبح دودھ والا آیا اور گھرکادروازہ نہیں کھلا، تو اس نے پڑوسیوں کو اس کی خبردی۔ پڑوسیوں نے گھر کی چھت سے دیکھا تو ستیہ دیو پھندے پرلٹکانظرآیا۔
اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازاہ کھلوایا اورلاشوں کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں واقعہ کی وجوہات کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس معاملے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ستیہ دیو کرانہ کی دوکان چلاتا تھا اور کل ہی سسرال سے اپنے خاندان کو لے کرآیا تھا۔

(یواین آئی)