مودی کی فاروق عبداللہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا

نئی دہلی 30 مارچ وزیراعظم نریندومدی نے جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاکی ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ کووڈ -19 سے متاثر ہیں۔
وزیراعظم نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ جی کی بہترصحت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعاکررہا ہوں۔ آپ کے اور پورے کنبہ کی بھی اچھی صحت کے لئے دعاگوہوں۔ (یواین آئی)