نندی گرام میں شوبھندو ادھیکاری کی بڑی اکثریت سے جیت ہوگی: امیت شاہ

کلکتہ ، 30 مارچ نندی گرام میں بی جے پی امید وار شوبھندو ادھیکاری کے حق میں روڈ شو کرنے کے بعد مرکزیر واخلہ امیت شاہ نے کہاکہ یہاں سے ممتا بنرجی کی شکست یقینی یے اور ادھیکاری بہر صورت کامیابی حاصل کریں گے-انتخابی مہم کے آخری دن مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نندی گرام میں روڈ شو کیا –
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا کہ ممتا بنرجی نندی گرام میں ہاریں گی اور شوبھندو ادھیکاری کی بھاری اکثریت سے جیت ہوگی-
امیت شاہ نے ممتا بنرجی کے زخمی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اہنی صحت سے متعلق بلیٹن جاری کرنا چاہیے-انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد بنگال سے تشدد کا خاتمہ ہوجائے گا.سی اے اے نافذ کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں بنگال کی ترقی نہیں ہوئی ہے-
دوسری جانب ممتا بنرجی نے بھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر ایک روڈ شو بھی کیا -سوناچورا میں روڈ شو کے اختتام کے بعد ایک جلسہ عام میں ، ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ دوسری ریاستوں کی پولیس نندی گرام میں آکر لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے ، اگر ای وی ایم خراب ہیں تو لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے اور صرف ووٹ دے کر گھر لوٹنا چاہئے۔ ممتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو متنبہ کیا کہ الیکشن جیتنے کے بعد بنگال پولیس سیکیورٹی کا خیال رکھے گی اور اس کے بعد وہاں موجود تمام مجرم انھیں دیکھیں گے۔
دوسری طرف ، میتھون چکرورتی نے بھی نندی گرام میں شوبھندو کی حمایت میں روڈ شو کیا –
نندی گرام میں انتخابی مہم کے آخری دن ، قائدین جمع ہوگئے ہیں اور دونوں پارٹیوں کے قائدین نے طاقت کے مظاہرہ میں پوری طاقت دی ہے۔
یواین آئی-نور

(یواین آئی)