جھارکھنڈ کو چار ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کی ملے گی سوغات

رانچی،27 مارچ  سڑک ،ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری جھارکھنڈ کو قریب چار ہزار کروڑ روپے کے سڑک،پل ،ریلوے اووربرج منصوبوں کی سوغات دیں گے۔
مسٹر گڈکری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے آئندہ تین اپریل کو جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں سڑک منصوبو ،پل اور ریلوے اوور برج تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،جبکہ آتھ روڈ پروجیکٹوں کو ملک کو مختص کریں گے۔مسٹرگڈکری کی جانب سے اس سلسلے میں خط لکھ کر مرکزی وزیر ارجن منڈا کو آج یہ اطلاع دی گئی ہے۔ان سارے پروجیکٹوں پر 3395.38 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ان پروجیکٹوں میں دارالحکومت رانچی کے کچہری چوک – پسکا موڑ بجوپاڑا اور پسکا موڑ سے پیما (گملا روڈ) تک سڑک تعمیر کا پروجیکٹ شامل ہے۔
مرکزی وزیر مسٹر گڈکری گاگھرا سے گملا تک 24.37 کروڑ کی لاگت سے بننے والے این ایچ -143 اے روڈ،815 کروڑ روپے کی لاگت سے مہولیا – بہراگوڑا روڈ ،233 کروڑ سے بیجوپاڑا سے کوڑو تک سڑک کو چوڑی کرنے،352 کروڑ کچہری چوک رانچی سے پسکو موڑ – بیجوپاڑا تک فور لین روڈ ،280 کروڑ کی لاگت سے پسکا موڑ رانچی سے پیما تک فور لین، 700 کروڑ کی لاگت سے برہی سے ہزاری باغ روڈ اور 102.39کروڑ سے این ایچ 184 سے 216 روڈ چوڑی کرنے کے منصوبے کو ملک کو مختص کریں گے۔(یواین آئی)