بنگال انتخاب میں کانگریس کو بھی اپنے تجربہ کار لیڈران کا استعمال کرنا چاہیے:لکشمن

بھوپال 25 مارچ  مدھیہ پردیش کے گونا کے چانچوڑ سے کانگریس ایم ایل اے لکشمن سنگھ نے کہا ہے کہ جس طرح سے بنگال انتخابات میں بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتیں پوری طاقت صرف کررہی ہیں، اسی طرح سے کانگریس کو بھی اپنے تجربہ کار لیڈر اورکارکنان کا استعمال کرنا چاہیے۔
مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ کیا ’بی جے پی یا دیگر جماعتوں کے تمام لیڈران، کارکنان کو بنگال انتخابات میں جھونکا جارہا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کے بیشتر تجربہ کار لیڈر یا کارکنان کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔

(یواین آئی)