شراب مافیا ہسٹری شیٹر گرفتار ،غیر قانونی شراب و کیمکل برآمد

پرتاپ گڑھ ,24 مارچ اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ انتوں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بدھ کو علاقے کے بابو کا پوروا اینٹ بھٹّے کے نزدیک شراب مافیا ہسٹری شیٹر کو گرفتار کر غیر قانونی شراب و کیمکل برآمد کیا ،جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر (میڈیا سیل) سے جاری پریس ریلیز کے بموجب مخبر نے پولیس کو مطلع کیا کہ ضلع امیٹھی کے تھانہ سنگرام پور پولیس نے تین روز قبل تھانہ انتوں علاقے کے شراب مافیا رانوں سنگھ کو گرفتار کر غیر قانونی شراب برآمد کیا تھا ، اس کا ساتھی بھیم سنگھ عرف راجو سنگھ و دیگر لوگ مل کر ملاوٹی دیشی شراب اسٹور کر رہے ہیں ۔اطلاع پر تھانہ انتوں کے پولیس سب انسپیکٹر روہت کمار مع فورس علاقے کے بابو کا پوروا اینٹ بھٹّے کے نزدیک بھیم سنگھ عرف راجو سنگھ کو گرفتار کر غیر قانونی 15 پیٹی دیشی شراب ،50 لیٹر متھائل ایلکوہل کیمکل وغیرہ برآمد کیا ۔جبکہ اس کے دو ساتھی دھرمیندر سنگھ و دھرمیندر ورما فرار ہو گئے ۔پولیس گرفتار ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔گرفتار ہسٹری شیٹر ملزم کے خلاف مختلف تھانہ میں 17 کیس درج ہے ۔

( یواین آئی )