بیگوسرائے میں کسان کا گولی مار کر قتل

بیگوسرا ئے ، 20 مارچ  بہار میں ضلع بیگو سرائے کے علاقے بکھری تھانہ علاقہ میں بدم معاشوں نے ایک کسان کا گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ راٹن گاؤں کے رہنے والے سریش مہتو (53) کو کچھ لوگ جمعہ کی دیر رات گھر سے بلا کر لیچی باغ میں لے گئے اور ا س کا گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات زمین کا تنازعہ بتا یا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بیگو سرائے صدر اسپتال بھیج دیا ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہیں۔

( یواین آئی )