مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی20تا22 مارچ آن لائن کانفرنس ”آسان اور مسنون نکاح شریعت کی پہلی پسند“

حیدرآباد۔18مارچ  آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام20تا22 مارچ سہ روزہ آن لائن کانفرنس ”آسان اور مسنون نکاح شریعت کی پہلی پسند“منعقد کی جارہی ہے۔مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کنوینر، مولانا سید اطہر اور مولانا مہدی حسن نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے اور بیجا رسوم ورواج کو مٹانے سرگرم عمل ہے،اس مقصد سے گزشتہ دنوں مہاراشٹر،گجرات،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے علماء و ائمہ کرام اور سرکردہ افراد کی مشورتی نشستیں ہوچکی ہیں،جن میں دس روزہ سادہ اور مسنون نکاح مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس مہم کے سلسلے میں سہ روزہ آن لائن کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا تھا۔اس تین روزہ کانفرنس کے تحت 6نشستیں ہوں گی،انہوں نے کہاکہ پہلی نشست 20مارچ کو دس بجے شروع ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (ناظم اعلیٰ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔ حضرت مولانا سعید الرحمان اعظمی ندوی (مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعما نی(رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)،حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا (صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین) خطاب کریں گے۔دوسری نشست20مارچ کو 8.30بجے شب ہوگی جس کی صدارت حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی(جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)کریں گے۔اس نشست سے حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر سعود عالم قاسمی (سابق صدر شعبہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی (بانی خانقاہ فیض اولیاء ترکیسر گجرات)خطاب کریں گے۔تیسری نشست21مارچ کو دس بجے دن ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا عبداللہ مغیثی (صدر آل انڈیا ملی کونسل ورکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔اس نشست سے حضرت مولانا مفتی محمود بارڈولی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا سلمان بجنوری نقشبندی (استاذ حدیث و مدیر ماہنامہ دارالعلوم دیوبند)، حضرت مولانا مفتی محمد احسان قاسمی(استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند)اور مولاناڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی (استاذ حدیث معہد تعلیم الاسلام،شکاگو امریکہ)خطاب کریں گے۔چوتھی نشست21مارچ کو 8.30بجے شب زیر سرپرستی حضرت مولانا سید اطہر علی اشرفی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)ہوگی۔ حضرت مولانا صغیر احمد رشادی (امیر شریعت کرناٹک)صدارت کریں گے۔اس نشست سے حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ابو طالب رحمانی(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا علی اصغر حیدری (معروف شیعہ خطیب ممبئی)خطاب کریں گے۔پانچویں نشست برائے خواتین22مارچ کو 10بجے دن زیرصدارت ڈاکٹر اسماء زہراء (کنوینر ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)ہوگی جس سے محترمہ افروز فاطمہ جعفری (پٹنہ)،محترمہ ڈاکٹر عرشین خان (دھولیہ)،محترمہ منیرہ گیگانی(ممبئی)،محترمہ ڈاکٹر عطیہ صاحبہ(دہلی)، محترمہ فاطمہ مظفر (چینئی)، محترمہ نگہت خان (لکھنو)، محترمہ یاسمین عنبر(مہاراشٹر)، ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ (راجستھان)، محترمہ صالحہ رضوان (بھوپال)، محترمہ سمیہ نعمانی (مہاراشٹر)، محترمہ نیلم غزالہ(کلکتہ)خطاب کریں گی۔اختتامی نشست22مارچ کو 8.30بجے شب ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا فخرالدین اشرف (سجادہ نشین کچھوچھہ شریف)کریں گے۔اس نشست کے مقررین خصوصی میں حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی (کل ہندامیر جمعیت اہل حدیث)،جناب سید سعادت اللہ حسینی (امیر جماعت اسلامی ہند)، حضرت مولانا کلیم صدیقی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)شامل ہیں۔انہوں نے اس سہ روزہ کانفرنس میں علما کرام کے بیانات سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔(یو این آئی)