سمستی پور میں 678 کارٹن انگریزی شراب برآمد ، پانچ گرفتار

سمستی پور ،18 مارچ  بہا رمیں سمستی پور ضلع پولیس نے مختلف تھانہ علاقوں سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 678 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ پانچ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ ہولی کے مد نظر سمستی پور ضلع میں شراب کی بڑی کھیپ آنے کی اطلاع ملی تھی ۔ اسی بنیاد پر پولیس نے ضلع کے مفصل تھانہ کے چک عبد الغنی گاﺅں میں چھاپے ماری کی اور وہاں ٹرک سے 436 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ۔ ادھر ضلع کے سندھیا تھانہ علاقہ میں بھی پولیس نے چھاپے ماری کر کے ایک گاڑی سے 169 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ضلع کے کلیان پور تھانہ علاقہ کے گوپال پور گاﺅں سے بھی پولیس نے کنٹینر سے 73 کارٹن انگریزی شراب ضبط کی ہے ۔ پولیس نے پانچ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ برآمد کل 678 کارٹن انگریزی شراب کی قیمت قریب 50 لاکھ روپے ہے ۔
گرفتار اسمگلروں کے بیان پر شراب کے دھندے میں ملوث گروہ کے دیگراراکین کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم چھاپے ماری کر رہی ہے ۔

( یواین آئی )