سابق مرکزی وزیر دلیپ گاندھی کا انتقال

نئی دہلی ، 17 مارچ  سابق مرکزی وزیر دلیپ گاندھی کا بدھ کی صبح یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

مسٹر گاندھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی حالت منگل کو مزید خراب ہوگئی تھی اور اس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھ گیاتھا۔

مسٹر گاندھی کے پسماندگان میں اہلیہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

بی جے پی کے 69 سالہ رہنما 2003-2004 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں مرکزی وزیر تھے۔

( یواین آئی)