حکومت چھوٹی صنعتوں کو شمسی توانائی دستیاب کرانے کے لئے پرعزم : گڈکری

نئی دہلی ، 13 مارچ  مائیکرو ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کو شمسی توانائی دستیاب کرانے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شام ’’خود انحصار ہندوستان -سولر ینڈ ایم ایس ایم ا ی میں مواقع ‘‘ پر ایک ویبنار سے خطاب کیا ۔ ویبنار کا اہتمام متحدہ عرب امارات میں انڈین پیپلز فورم نے کیا تھا۔

مسٹر گڈکری نے کہا ’’ حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور بالخصوص ایم ایس ایم ای شعبے میں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے ٹریک ریکارڈ والے ایم ایس ایم ای کو اب کیپٹل مارکیٹ کے لئے راغب کیا جا ر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکریپنگ پالیسی کے لئے سرمایہ کاری کا بہت بڑا موقع ہے ‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بجلی کی پیداوار کے لئے لا محدود امکان اور صلاحت ہے ۔ ہندوستان میں شمسی توانائی کی شرح 2.40 روپے فی یونٹ ہے اور بجلی کی کمرشیل شرح 11 روپے فی یونٹ ہے اور شمسی توانائی کے ذریعے پیدا ہونے والی سستی بجلی کا استعمال آٹوموبائل اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے کیا جاسکتا ہے۔
( یواین آئی )