تین ماہ سے فرار صحافی بال بوتھے حیدرآباد سے گرفتار

پونے، 13مارچ  مہاراشٹر کے احمد نگر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ایک خاتون کارکن کے قتل کے سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے مفرور صحافی کو ہفتہ کے روز حیدرآباد سے گرفتارکیا گیا۔
ایک افسر نے کہا کہ احمدنگر میں ایک علاقائی روزنامہ کے ساتھ صحافی کےطور پر کام کرنے والے بال بوتھے کو صبح گرفتارکیا گیا۔
احمدنگر کے پارنیر تحصیل میں گزشتہ برس 30 نومبر کو دونامعلوم افراد موٹرسائیکل سے آئے اور 39 سالہ این سی پی کارکن ریکھا زرے کا اس وقت قتل کردیا جب وہ پونے سے احمدنگر جارہی تھی۔
محترمہ ریکھا اپنی ماں، بیٹے اور ایک دوست کے ساتھ کار سے جارہی تھیں۔ اس معاملے میں بوتھے کلیدی ملزم ہے۔
بوتھے محترمہ زرے کے قتل کی سازش رچنے کا ملزم ہے۔ زرے کی ماں سندھوبائی وائکر نے پولیس میں نامعلوم افرادکے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
احمدنگرپولیس نے ملزم کوگرفتارکرنے کے لئے چھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اس سے قبل گرفتار کئے گئے نوافرادنے اس قتل معاملے میں بوتھے کے ملوث ہونے کی بات کہی تھی۔
گزشتہ سال دسمبر میں عدالت نے بوتھے کو پیشگی ضمانت دینے سے منع کردیا تھا۔

(یواین آئی)