انسٹی ٹیوٹ کا چیر مین 3.25 کروڑ روپئے کے گھپلے کے معاملے میں گرفتار

کولہا پور ، 12 مارچ  مہاراشٹر میں کولہا پور پولیس نے جمعہ کے روز ضلع کے ا یچل کرنجی شہر میں ایک بیکورڈ انڈسٹرئل انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین کو 3.25 کروڑ روپئے کے گھپلے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت تحصیل ہتکنن گلے کے رہنے والے تلسی داس اروند دیسائی کمبلے کے نام سے ہوئی ہے۔
۔ دیسائی مہاراشٹر گرینائٹ انڈسٹریل کوآپریٹو اداروں کے چیئرمین ہیں اور سرکار سے پیسہ لے کر سنہ 2010 میں انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا تھا اور 2017 اور 2020 کے درمیان انہوں نے مبینہ طور پر 32518658 روپے کے گھپلے کئے ۔ 19 ستمبر 2019 کو آڈیٹر کی شکایت کے بعد مسٹر دیسائی مفرور ہوگئے ۔ ایک اطلاع کے بعد پولیس نے جال بچھا کر اور انہیں دابھولکر کارنر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

( یواین آئی )