ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست میں کرکٹ اور کئی فلم اور ٹی وی سے وابستہ کئی شخصیات

کلکتہ ، 5مارچ(یواین آئی)ترنمول کانگریس نے آج 294اسمبلی حلقو ں میں سے1 29حلقوں کےلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے ۔امید کے مطابق نئے اور جوان چہروں کو موقع دیا گیا ہے جس میں فلم اور ٹیلی ویژن اسٹاراور کرکٹر سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد ٹکٹ دیا گیا ہے۔ہوڑہ شمال سے ممبر اسمبلی سابق کرکٹر لکشی رتن شکلا نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔اس لئے اس مرتبہ ہوڑہ کےشیب پور سے سابق کرکٹر منوج تیواری سے کو امیدواربنایا گیا ہے۔
فلم اور ٹیلی ویژن سے وابستہ جن شخصیات کو ٹکٹ دیا گیا ہے ان میں سانتیکا بنرجی ۔ بانکوڑا,جون مالیہ ۔مدنی پور,لولی مترا۔ سونارپور جنوب,کوشانی مکھرجی۔ کرشنا نگر شمال,راج چکرورتی۔ بارک پور,منوج تیواری۔ شیب پور,سینی گھوش۔ آسنول جنوب,سوہم چکرورتی ۔چندی پور,کنچن ملک۔ اترپارہ,چرنجیت چکرورتی ۔باراسات,ادیتی منشی۔ راجر ہاٹ۔ گوپالپور,شامل ہیں ۔
ٹالی ووڈ اداکارہ سانتیکا بنرجی جو دو دن قبل ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئی تھیں نے بانکوڑا سے ٹکٹ ملنے کے بعد کہا کہ گرچہ وہ دو دن قبل پارٹی میں شامل ہوئی ہیں مگر وہ ممتا بنرجی سے وابستہ رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے انتخاب میں حصہ لینے میں کوئی گھبراہٹ میں بلکہ میں پرجوش ہوں ، میں لوگوں کےلئے کام کروں گی۔میں اس موقع کا بہتر استعمال کروں گی ،میں لوگوں کےلئے کام کروں گی ،میںبانکوڑا کے عوام کے پاس جائوں گی ۔میں بانکوڑا کے عوام سے بہت کچھ سیکھوںگی اور میں ان کےلئے کام کروں گی ۔
سانیکا بنرجی نے کہا کہ میں دیکھنے میں بھلے ہی نازک دکھتی ہوں میں فولادی عزائم کی مالک ہوں ، اس لئے منفی تبصروں اور پروپیگنڈے سے گھبرائوں گی نہیں ،میں ہمت سے کام کروں گی اور لوگوں کی خدمت کروں گی ۔
ترنمو ل کانگریس پہلے بھی تاپس پال ،دیبا شری اور شتابدی رائے ،دیو ، میمی چکرورتی اور نصرت جہاں کو ٹکٹ دے چکی ہوں ۔تاہم چند سال قبل ہی اداکاری میں آنے والی کوشانی مکھرجی کو ٹکٹ ملنے سے سب حیران ہیں ۔ایک ایسے وقت میں جب ان کا کیرئیر عروج پر ہے تو سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بات کی جارہی ہے ۔کوشانی مکھرجی نے کہا کہ ملک کی صورت حال بہتر نہیں ہے ۔اس لئے صحیح وقت میں صحیح فیصلہ کرنے کا آگیا ے ۔
میں بچپن سے ہی ممتا بنرجی کا پرستار رہا ہوں۔ میرا پورا خاندان ایک گروپ میں ہے ۔ترنمول کانگریس کے حامی ہیں ۔ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر میرا امیدوار بنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔میں صرف ممتا بنرجی کےلئے سیاست میں آئی ہوں ،
بونی سینگپت اپنی خصوصی گرل فرینڈ کوشانی مکھرجی کے امیدوار ہونے پر خوشی اور فخر محسوس کررہے تھے۔بونی نے کہا کہ میں ان کےلئے مہم چلائوں گی ، مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوں گی ۔وہ خودکو ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔