میڈیا کے بے تاج بادشاہ آر کرشنا مورتی کا انتقال

چنئی، 4 مارچ  تمل ناڈو کی ممتاز ہستی اور تمل روزنامہ دیناملار کے سابق ایڈیٹر آر کرشنا مورتی کا جمعرات کے روز یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔
آر کرشنا مورتی کی پیدائش 18 جنوری 1933 کو ریاست کے ضلع کنیاکماری میں ہوئی تھی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور میڈیا تنظیموں کے ڈائریکٹروں نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایک مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلی تعلیم کے لئے ناگرکوئیل کے اسکاٹ کرسچن کالج سے تعلیم حاصل کی اور جیولوجی میں بی ایس سی کرنے کے لئے کرائیکوڈی پہنچے، جہاں سے اسی مضمون میں پوسٹ گریجویشن کیا۔
بعدازاں مسٹر کرشنامورتی نے سن 1956 میں روزنامہ دیناملار سے وابستہ ہوئے جہاں وہ 1977 میں ایڈیٹر بنے۔ سال 1977 میں پریار کا مشہور اسکرپٹ پیش کیا۔ سال 1979 میں تمل ناڈو نے پیریار اسکرپٹ کو متن کے ذریعے پیش کیا۔

(یو این آئی)