گجرات میں ضلع،میونسیپل کاروپوریشن اور تعلقہ پنچایتوں میں بی جےپی کی جیت

گاندھی نگر،3مارچ  وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)نے ضلع پنچایتوں کے ساتھ تعلقہ پنچایتوں اور میونسیپل کارپوریشنوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے ان انتخابات میں بھاری جیت حاصل کی ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن سے آج ملی معلومات کے مطابق ریاست کی 81 میونسیپل کارپوریشنوں کے 680 وارڈ کی کل 2720 سیٹوں میں سے 95 سیٹیں بلا مقابلہ رہیں۔ ان میں 92 پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے،دو سیٹ پر بھارتیہ راشٹریہ کانگریس کے اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوارکی جیت ہوئی۔
میونسیپل کارپوریشن کی 2625 سیٹوں پر الیکشن ہوا۔ان میں سے 1993 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی،386 سیٹوں پر بھارتیہ راشٹریہ کانگریس ،پانچ پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،14 پر سماجوادی پارٹی ،نو پر عام آدمی پارٹی،چھ پر بہوجن سماج پارٹی، 17 پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ،24 سیٹ پر دیگر پارٹی کے اور 171 سیٹوں پر آزاد امیدوار جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست میں 31ضلع پنچایتوں ،231 تعلقہ پنچایتوں اور 81 میونسیپل کارپوریشنوں کےلئے 28 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ان انتخابات کے نتیجے دو مارچ منگل کو جاری کئے گئے۔ حال ہی میں ہوئے کل آٹھ میں سے چھ میونسیپل کارپوریشنوں کے الیکشن میں 31 ضلع پنچایتوں کے ساتھ 231 تعلقہ پنچایتوں میں سے 196 میں اور 81 میونسیپل کارپوریشنوں میں سے 74 میں واضح اکثریت حاصل کرکے بڑی جیت کے بعد بی جے پی نے ضلع،میونسیپل کارپوریشن اور تعلقہ پنچایتوں کے الیکشن میں بھی یک طرفہ جیت حاصل کی ہے۔

(یواین آئی)