اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں دفعہ 144 نافذ

لکھنئو، 2 مارچ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں منگل کی صبح فوری اثر سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ امن وامان قائم رکھنے کے لئے پانچ اپریل تک دفعہ 144 نافذ رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔ اس دوران کسی بھی طرح کے احتجاج ومظاہرے، تحریک اور ریلیوں پر پابندی رہے گی۔ جوائنٹ پولیس کمشنر نوین اروڑا نے اس تعلق سے لیٹرجاری کیا ہے۔

(یواین آئی)